جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر

 جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے معاملہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،آئی جی جیل خانہ اور افسران کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی چوہدری پرویز الہی کے وکیل آصف محمود چیمہ نے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی نے جیل میں سہولیات نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوکرچوہدری پرویز الہی کوسہولیات کی فراہمی کابیان دیا عدالت نے افسران کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹادی متعلقہ افسران نے عدالت میں غلط بیان دیا اور پرویز الٰہی کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں چوہدری پرویزالہی کو سہولیات فراہم نہ کرکے توہین عدالت کی گئی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم،آئی جی جیل خانہ اور افسران کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -