جلاﺅ گھیراﺅ، پی ٹی آئی رہنما سمیت 146 ملزمان کی ضمانت درخواستیں مسترد 

جلاﺅ گھیراﺅ، پی ٹی آئی رہنما سمیت 146 ملزمان کی ضمانت درخواستیں مسترد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور ( نامہ نگار خصوصی)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاو¿ گھیراو¿ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں درج مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ ، پی ٹی آئی رہنما فہمیدہ بیگم سمیت 146 ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ عدالت نے 34 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دے دیا عدالت نے شبنم جہانگیر ،نیئر عرفان ،محمد عثمان،شعیب لطیف ،عائشہ مسعود، فائزہ عظمت، فرحت فاروق، ثانیہ ساجد، فرح نثار، عالیہ بی بی، ماریہ خان، خالدہ حمید، شمائلہ ستار، ساجدہ بی بی، خدیجہ نعیم، ماہا مسعود، ممتاز بی بی ، ہما سعید صبوحی انعام اور مریم مزاری، رضوان خان، کامران، سید زین، اظہر رشید، فیصل مسعود، ثاقب طارق، زبیر، ڈاکٹر حمیر آصف اور حسن عدنان سمیت 34 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔ انسداد دھشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جمعرات کے روز اعجاز چودھری ،معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا جمعرات کو عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فر ہاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے کی استدعا کی تھی جناح ہاﺅس کیس میں 158 مرد اور 22 خواتین نے ضمانت کی درخواست دائر کی ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے. ملزمان جناح ہاو ¿س حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں22 خواتین میں مریم مزاری،فرحت فاروق،ثانیہ ساجد،عالیہ کشور،ساجدہ بی بی،فائزہ عظمت،خالدہ حمید،صنم جاوید،ممتاز بی بی،عائشہ مسعود،ماہا مسعود ، عالیہ حمزہ ملک،طیبہ امبرین،ہما سعید،خدیجہ شاہ،خدیجہ ندیم، شمائلہ ستار،ماریہ خان ،فرح نثار،صبوحی انعام،ارم اکمل، خلعت عزیز شامل ہیں دریں اثناء اسی عدالت نے گلبرگ میں عسکری ٹاور میں جلاو¿گھیراو¿ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی و فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ 
درخواستیں مسترد

مزید :

صفحہ آخر -