نور پور نورنگا میں کئی سال سے قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر بند
نورپورنورنگا (نامہ نگار)نورپورنورنگا میں کئی سالوں سے BiSPکی مستحق خواتین میں رقم کی تقسیم کیلئے قائم رہنے والے سنٹر کو بند کر دیا گیاہے ،اور تحصیل بھاولپور صدر میں محض دو سنٹرز رہ گئے ہیں ، جن میں ایک ڈیرہ بکھا اور دوسرا خانقاہ شریف میں قائم ہے، تحصیل بھر میں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
صرف دوسنٹرز کی وجہ سے حد سے زیادہ رش بڑھ گیا ہے اور خواتین کو سینکڑوں روپے کرایہ ادا کرکے اس شدت کی گرمی میں دور دراز کا سفر کرنا پڑ رہا ہے ، اور رش کی وجہ سے سارا دن سنٹر پر گزار کر شام کو خالی ہاتھوں گھروں کو لوٹنے لگی ہیں ، اس کے علاہ سنٹرز پر گرمی کی وجہ سے اکثر خواتین کو بےہوش ہوتے دیکھا گیاہے ،شہریوں نے ڈرائیکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھاولپور اور ڈی سی بھاولپور سے نورپورنورنگا سنٹر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ، اس حوالے سے جب متعلقہ انتظامیہ سے سنٹر کے خاتمے کے حوالے سے سے ان کا موقف معلوم کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل برانچ نور پور نورنگا سے بہت دور ہے جس کی وجہ سے گزشتہ سال نقدی کی نقل و حمل ایک بڑا مسئلہ تھا، ٹیم کو سیکورٹی اور انتظامی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے اس سال نور پورنورنگا کیمپ سائٹ بند کی گئی ہے، صرف دو پوائنٹس یعنی ڈیرہ بکھا اور خانقا شریف کام کر رہے ہیں۔