بیلف چھاپہ، نوجوان سی آئی اے سٹاف کی حراست سے بازیاب
گگو منڈی(نامہ نگار)کوٹ مظفر کی رہائشی خاتون کاکو مائی کی مدعیت میں تھانہ گگو منڈی میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق اس کا بیٹا سجاد حسین مورخہ13فروری کو ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی سے رہا ہو کر آیا تو کچھ دنوں بعد غائب ہو گیا پتہ جوئی پر نہ مل سکا جس کی بازیابی(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
کے لیے ہائی کورٹ ملتان میں رٹ دائر کی تو عدالت عالیہ نے بیلف مقرر کر کے سجاد حسین کی بازیابی کا حکم دیا جس پر بیلف نے سی آئی اے سٹاف گگو منڈی کی غیر قانونی حراست سے سجاد حسین کو بازیاب کروا لیا تھانہ گگو منڈی پولیس نے عدالت عالیہ کے حکم پر انسپکٹر سی آئی اے سٹاف شوکت علی اور اے ایس آئی نصیر احمد کے خلاف زیر دفعہ155۔سی 342ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے