مظفر گڑھ،عید سے پہلے پولیس آپریشن،دو ملزم گرفتار، منشیات برآمد

مظفر گڑھ،عید سے پہلے پولیس آپریشن،دو ملزم گرفتار، منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سنانواں عبدالروف نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے منشیات برآمد کر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
 لی۔ملزم محمد عرفان آرائیں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1560 گرام چرس برآمد کر لی۔دوسری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم گرمانی سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔اشتہاریوں کو گرفتار ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سنانواں عبدالروف کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کررہے ہیں تاکہ معاشرہ نشہ جیسی بری عادت سے پاک رہ سکے اور معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم رہے۔عبدالروف کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں 15پر کال کر کے اطلاع دیں ،اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی(تصویر ہمراہ)