ملتان،ڈاکوﺅں، چوروں کا عید ”آپریشن“ لاکھو ں کا سامان پار
ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے دو مسلح ڈاکو تاجر بلال کے گھر آم کی پیٹیاں دینے کے بہانے (بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 26 تولہ سونا تین لاکھ روپے کی نقدی دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے یوسف سے دو لاکھ روپے کی نقدی جبکہ غلام عباس سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون موٹر سائیکل چھین لیے پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں مسلح ڈاکوں نے شعیب سے پچاس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے فرقان سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے سخادت علی کے گھر سے ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لیے پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عارف کے ٹاور سے دو لاکھ چالیس ہزار روپے کی بیٹریاں چوری کرلیے پولیس تھانہ الپہ کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان نے اظہر اور طالب کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے سامان چوری لیے پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں دونوں نامعلوم خواتین نے شبیر کی ہمشیرہ کے ایک لاکھ 7 ہزار روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کر لئے پولیس ممتاز آباد کے علاقے میں اعجاز اور عابد پولیس تھانہ چہک کے علاقے میں ریحان نیو ملتان کے علاقے اجمل بوہر گیٹ کے علاقے میں اعجاز پولیس تھانہ صدر کے علاقے میں نعیم کی موٹر سائیکلوں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری دس موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے