حج کے روز چھٹی نہ دینے کا اقدام چیلنج لاہورہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی

حج کے روز چھٹی نہ دینے کا اقدام چیلنج لاہورہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( خصو صی ر پورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سینیر جج مسٹر جسٹس محمد اقبال نے عید الاضحی کی تعطیلات میں حج کے روز چھٹی نہ دینے کے اقدام کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹادی ہے۔ عدالت عالیہ (بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
نے پیٹشنر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر ذیشان حماد نے جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایڈوکیٹ مہر حسیب قادر کے توسط سے 28 جون کو چھٹی دینے کی درخواست دائر کردی ، درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان ، سیکرٹری وزارت داخلہ ، چیف سیکرٹری گورئمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے پریس ریلیز کے ذریعے عیدالاضحی پر 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے ، 28 جون حج کے دن عید الاضحی کے موقع پر حکومت کی طرف سے چھٹی نہیں دی گئی ، مہر حسیب قادر نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سال عید الضحی کے موقع پر پانچ چھٹیاں دی گئیں تھیں ، عید سے ایک دن پہلے چھٹی دینے سے پردیسیوں کو گھروں میں جانے کے لیے آسانی ہوگی ، 28 جون کی چھٹی سے قربانی کے جانوروں کی خریداری ممکن ہو سکے گی ۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے 20 جون کو چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔