لال سوہانرا نہر سے لاش برآمد، حادثہ، نوجوان جاں بحق

لال سوہانرا نہر سے لاش برآمد، حادثہ، نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شجاع آباد، خیرپورٹامیوالی ( تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان ) خیرپورٹامیوالی کے نواحی علاقہ لال سوہانرا میں دوران گشت پولیس کو 35 والا پل کے قریب لال سوہانرا نہر سے نامعلوم شخص کی لاش ملی انچارج چوکی لال سوہانرا نعیم اختر ایس آئی کے مطابق نہر سے ملنے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
 والی نامعلوم نعش کی عمر تقریباََ 30/35 سال اور ایک دون پرانی لگتی ہے جس کو آر ایچ سی لال سوہانرمنتقل کردیاگیاہے شناخت کی صورت میں چوکی لال سوہانرا یا تھانہ عباس نگر رابطہ کرسکتے ہیں۔سکندرآباد خان پور قاضیاں کارہائشی25 سالہ اسماعیل کیمپ والی پل کے قریب گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے نہر میں نہا رہاتھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گیا اہل علاقہ نے ریسیکو کو کال کی ریسیکو کی ملتان شجاع آباد سے ٹیمں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور25سالہ اسماعیل کی تلاش شروع کردی کئی گھنٹے ریسیکو آپریشن کے بعد بھی اسماعیل کی ڈیڈ باڈی نہ مل سکی جس پر رات گئے ریسیکو آپریشن کلوز کردیا گیا آج صبح دوبارہ اسماعیل کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لیے ریسیکو آپریشن دوبارہ شروع کیاجائے گا جبکہ ریسیکو نے اپنا عارضی کیمپ بھی جائے حادثہ پر لگا دیا ہے رات گئے تک لواحقین بھی نہر کے قریب بیٹھے رہے۔