یونان حادثہ،جنوبی پنجاب میں آپریشن، انسانی سمگلر ز روپوش
راجن پور، جام پور(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) یونان میں کشتی کے ڈوبنے کے واقعہ کے بعدحکومت کی طرف سے سخت احکامات وہدایت کے بعد انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایف ائی اے نے راجن پور۔ کوٹ چھٹہ۔ جام پور۔ داجل اور گردنواع کے علاقوں میں اچانک چھاپے مارے تاہم کسی بھی جگہ سے انسانی سمگلرز کی گرفتاری کی تصدیق نہ ہوسکی۔