6سالہ بچی سے بداخلاقی، فرار کی کوشش، ملزم ہلاک
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) دانیوال میں گونگی 6 سالہ بچی کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں گولی چلنے سے ہلاک پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ریحان کو پوٹینسی ٹیسٹ کروا کر واپس لایا جا رہا تھا کہ اچانک ملزم نے پولیس اہلکارسے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اسی کشمکش میں خود سے فائر سینے پر چلنے سے شدید زخمی بعد ازاں ہلاک ہو گیا واضح رہے ہلاک ہونے والے ملزم ریحان نے گزشتہ روز 6 سالہ گونگی بچی کو اپنی دکان(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
میں ہوس کا نشانہ بنایا تھا اور پکڑے جانے پر ملزم نے پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران بھی اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔