راجن پور، ڈھکن غائب، چار سالہ بچی گٹرمیں گر کر جاں بحق

راجن پور، ڈھکن غائب، چار سالہ بچی گٹرمیں گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(تحصیل رپور ٹر)ٹی ایم اے افسران کی نااہلی اور فرائیض سے غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے راجن پور۔ جام پور کے شہروں میں گٹروں کے ڈھکنے نہ ہو نے سے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز شاہ جمال کالونی میں گٹرز کا ڈھکنا نہ ہونے سے (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
چارسالہ بچی گٹر کے اندر گر کرکے ہلاک ہوگئی ہے۔کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود بچی کی لاش کو بائر نکال لیا گیا۔ لاش گھرپر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ورثا نے چیف افسر جام پور اور سنیٹری انسپکٹر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔