حنیف پتافی کی ضمانت منظور،چھاپے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ شوہر سمیت گرفتار،عدالت میں مقدمہ ختم

حنیف پتافی کی ضمانت منظور،چھاپے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ شوہر سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سابق مشیر وزیر اعلی محمد حنیف خان پتافی کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور سابق سابق ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی رہائشگاہوں پردراہمہ پولیس کا دھاوا، ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ اور ان کے شوہر (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
نجیب کھوسہ گرفتار، عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا، لیہ اراضی الاٹمنٹ کیس میں عمران خان پیش نہ ہوئے 27 جون کو اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور سابقہ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی رہائشگاہوں واقع فرید آباد کالونی بلاک 18 پر پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول دیاپولیس نے گزشتہ سے پیوستہ رات گئے بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور انکے شوہر نجیب کھوسہ کو تھانہ دراہمہ کے مقدمہ نمبر 340/23 نقص امن پھیلانے،روڈ کو بلاک کرنے، حکومت اور فوج کے خلاف نعرے بازی کرنے پولیس ملازمین پر حملہ ودیگر غیر قانونی اقدامات زیردفعہ 341/427/186/148/149 میں گرفتار کرلیا، جنہیں گزشتہ روز سول جج شاہد ندیم کی عدالت میں پیش کیاعدالت نے کیس کو سماعت کرنے کے بعد گزشتہ روز مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو بری کردیاجس پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے اظہار تشکر مناتے ہوئے اسے انصاف کا بول بالا اورحق اور سچ کی فتح قرار دیا، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے وکیل مہر فدا حسین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ تھانہ دراہمہ کے مقدمہ سے بری ہونے کے بعد گدائی پولیس نے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے شوہر نجیب کھوسہ کو ایک اور مقدمہ میں ناجائز گرفتار کرلیا ہے جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا اس طرح پولیس کی بھاری نفری نے فرید آباد کالونی میں واقع سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی دریشک کی رہائشگاہ دریشک ہا¶س پر بھی رات کو ریڈ کیا،اور پولیس گیٹ توڑ کر انکے گھر میں داخل ہوگئی مگر وہ گھر پر نہیں تھے اسی طرح سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی کے خلاف درج مقدمہ میں عدالت نے انکی ضمانت منظور کر لی ہے ادھر لیہ اراضی الاٹمنٹ کیس میں ریجنل ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، انکی ہمشیرہ عظمی خان اور انکے شوہر احد مجید خان کو گزشتہ روز 22 جون کو شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کیا تھا لیکن عمران خان سمیت کوئی ملزم یا انکے وکیل پیش نہیں ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن انکے خلاف یکطرفہ کاروائی کرسکتا ہے اب 27 جون کو خصوصی عدالت اینٹی کرپشن میں بھی پیش ہونا ہے۔