میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاﺅن،107بجلی چورو ں کو جرمانے

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاﺅن،107بجلی چورو ں کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں107صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔96ہزار970 یونٹس بجلی چوری کرنے پر25لاکھ85ہزار روپے جرمانہ عائد۔81بجلی چوروں کے خلاف مقدمات (بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
درج کروانے کے لئے درخواستیں بھجوادیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق 21جو ن2023 کو ملتان سرکل میں2 بجلی چوروں کو33900روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں24بجلی چوروں کو416224روپے جرمانہ عائد ،وہاڑی سرکل میں5صارفین کو 196880روپے جرمانہ عائد ، بہاولپور سرکل میں6صارفین کو 220000روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں15 صارفین کو545400روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں29صارفین کو436000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ سرکل میں23 صارفین کو647099روپے جرمانہ عائداوربہاولنگر سرکل میں 3بجلی چوروں کو 90000رپے جرمانہ عائد کیاگیا