باگڑ سرگانہ، پانچ سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق،ریسکیو آپریشن
باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان) باگڑسرگانہ کے رہائشی محمد عثمان کا 5 سالہ بیٹاجو عید اپنے آبائی گھر باگڑ سرگانہ میں منانے آیا تھا جس کا صبح کھیلتے ہوئے جوتا راجباہ فاضل شاہ میں گر گیا جسے پکڑنے کے لیے اس نے پانی میں چھلانگ لگا دی مگر پانی گہرا ہونے کی وجہ سے وہ ڈوب(بقیہ نمبر22صفحہ6پر )
کر جاں بحق ہو گیاکافی دیر بعد مقامی لوگوں نے اس کی لاش پانی سے نکالی جس کی نماز جنازہ میں کثیر لوگوں نے شرکت کی اور اسے اپنے آبائی قبرستان باگڑ سرگانہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔