بیواﺅں کا عالمی دن آج،مسائل، مشکلات سے نمٹنے کےلئے سیمینارز کا اہتمام
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیواوں کا عالمی د ن آج منایا جائے گا۔ اس دن کا مقصد بیوہ خواتین اور ان کے بچوں کو درپیش غربت، صحت اور ناانصافی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اوربیوہ خواتین کے انسانی حقوق بارے شعور اجاگر کرنا ہے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر )
جو اپنے شریک حیات کی موت کے بعد بہت سے مسائل میں مبتلا ہو جاتی ہیں ان کو در پیش ناانصافیوں کے ازالہ کیلئے عزم اورجدوجہد کرنا ہے تاکہ ان کے ساتھ معاشرہ میں ناروا سلوک کا خاتمہ ہو اور انہیں ہر طرح کا تعاون حاصل ہو،اس دن کی محرک لومبا فانڈیشن کے بانی لارڈ راجندر پال لومبا کی والدہ شریمتی پشپا وتی لومبا کو سمجھا جاتا ہے جو اپنے خاوندجاگیری لال لومبا کی 23جون 1954 میں وفات کے بعد37 سال کی عمر میں بیوہ ہوئیں اور7بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ان پر پڑی،لارڈراجندر پال لومبا کی عمر اس وقت 10سال تھی،انہوں نےاپنی والدہ کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک کے پیش نظراپنی والدہ کی وفات کے 5سال بعد26 جون 1997 کوبیواں کی فلاح و بہبود کے کام کا آغاز کرتے ہوئےشریمتی پشپاوتی ٹرسٹ کے نام سے ایک چیرٹی ادارہ قائم کیاجو برطانیہ میں لومبا فانڈیشن کے نام سے جاناجاتاہے