جنوبی پنجاب ، شدیدی گرمی ،حبس ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ بچے ، بزرگ نڈھال 

جنوبی پنجاب ، شدیدی گرمی ،حبس ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ بچے ، بزرگ نڈھال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان،شجاع آباد، وہاڑی( سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ دن کے وقت چلنے والی گرد آلود ہوائیں لو میں تبدیل ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دن کے وقت لو بھی چلے گی جس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اختیا ر کی جائیں تاہم پیر سے مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر بارش بھی متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی کا ا(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
مکان ظاہر کیا جارہاہے ۔جون کی شدید ترین گرمی شروع ہوتے ہی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا۔ گھریلو خواتین مرد بچے بوڑھے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کرنے والی حکومت کو بد دعائیں دینے لگے۔ہیٹ ویو کی وجہ سے بچوں میں دائریا اور بڑوں میں مختلف بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئیں ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی طبی سہولیات کا فقدان ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ بازار سڑکیں ویران ہوگئیں ۔ کاروبار تقریبآ ختم ہوکر رہ گیا۔ تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ وہاڑی 99 فیصد ریکوری والا شہر ہے۔ اور قیامت خیز گرمی میں اتنی بد ترین لوڈ شیڈنگ ہونا حکومتی نا اہلی ہے۔ موجودہ ہیٹ ویو نے بچے بوڑھے اور خواتین بیمار کر کے ہسپتال بھر دئیےہیں ۔ ڈاکٹر محمد یوسف شہزاد کے مطابق اس ہیٹ ویو میں عوام گھروں میں رہیں بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔باہر نکلنے کی صورت میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں پانی اور نمکین شکنجبین کا استعمال زیادہ کریں شجاع آباد گردونواح میں درجہ حرارت46ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جان لیوا گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے شجاع آباد گردونواح میں خواتین بچوں سمیت سات افراد بے ہوش ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے#