پولیس کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد  ڈی پی او کا نوٹس،تفتیشی افسر معطل

پولیس کا نوجوان پر وحشیانہ تشدد  ڈی پی او کا نوٹس،تفتیشی افسر معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نامہ نگار) میلسی کی نواحی بستی کوٹ سورو کے رہائشی محمد شفیع نے صحافیوں کو بتایاکہ اس کا بیٹا مرسلین ایک پٹرول پمپ پر ملازم ہے جس نے پٹرول پمپ پر کام کرنا بند کردیا تو پٹرول پمپ کے مالک نے ہمارے خلاف لین دین کا مقدمہ درج کرادیا۔ جس (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
پر میرے بیٹے نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت کرا لی تھی، جس کی پیشی گذشتہ دنوں میں تھی۔ تاہم۔لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے اا کے بیٹے کی ضمانت کینسل کردی۔ جس پر تھانہ کرم پور کے تھانیدار محمد طارق نے اس کے بیٹے مرسلین کو حراست میں لے لیا۔ پہلے مبینہ طور پر مدعی کے گھر لے گیا وہاں پر مدعی اور تھانیدار دونوں نے مل کر تشدد کیا ۔پھر تھانے لے آکر مدعی کے سامنے بہت مارا پیٹا جو تشدد سے بے ہوش ہو گیا۔ بے ہوش ہو نے پر تھانیدار محمد طارق آر ایچ سی ہسپتال کرم پور میں لے گیا۔ جہاں پر اس کا علاج کروایا۔بہت تشدد ہونے سے میرا بیٹا بیٹھ سکتا ہے۔ نہ کھڑا ہو سکتا ہے اور چل پھر بھی نہیں سکتا اور نہ سو سکتا ہے۔ جب ہم نے تھانیدارسے ملاقات کی تو اس نے ہم سے بھی بد زبانی کی اور گالیاں نکال کر تھانے سے نکال دیا۔ جس پر علاقہ مجسٹریٹ میلسی کے روبرو میڈیکل کرانے کی درخواست دی تو معز ز عدالت نے میڈیکل کراکے جمعرات کو پیش کرنے کا حکم دیا جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کے علم میں یہ بات لائی گئی تو انہوں نے تھانیدار محمد طارق کو معطل کر دیا اور تھانہ سے پولیس لائن بھی تبدیل کر دیا۔ واضع رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک زاہد نامی شخص کو حراست میں اتنا مارا گیا کہ اس کے کولہے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔ جو کہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہے۔ اور اس کو خاموش کرانے کیلئے معززین کی سفارش اور علاج کی پیشکش کی #