نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 28جون کو ہوگا 

نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 28جون کو ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں جبکہ نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب بدھ 28 جون کو ہوگا۔نجم سیٹھی کا بنایا گیا بورڈ آف گورنرز فارغ کردیا گیا یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی عبوری کمیٹی کو بھی ختم کردیا گیا ذرائع کے مطابق ذکاءاشرف کو نیا چیئر مین پی سی بی منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور 28 جون کو عہدے پر منتخب ہوجائیں گے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ذکاءاشرف اس عہدے پر رہ چکے ہیں اور ملک میں کھیل کے فروغ کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔