اعظم سواتی، علی زیدی، قاسم سوری دوسرا نوٹس ملنے کے باوجود ایف آئی سے مےں پیش نہ ہوئے
اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما پیش نہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، قاسم سوری اور حال ہی میں پارٹی چھوڑنے والے علی زیدی کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کیا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما جمعرات کو پیش نہ ہوئے۔ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ علی زیدی، اعظم سواتی اور قاسم سوری کو ایک اور نوٹس جاری کیا جائے جس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
عظم سواتی