عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو عدالت پیش کر دیا گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو عدالت پیش کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کورکمانڈر (جناح) ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو گذشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گذشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ان کی اہلیہ شوہر سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچی تھیں۔