آبدوز حادثہ ، پاکستانی کاروبار ی شخصیت شہزادہ داﺅد اور بیٹے سلیمان کی موت پر داﺅد فاﺅنڈیشن نے بیان جاری کر دیا 

آبدوز حادثہ ، پاکستانی کاروبار ی شخصیت شہزادہ داﺅد اور بیٹے سلیمان کی موت پر ...
آبدوز حادثہ ، پاکستانی کاروبار ی شخصیت شہزادہ داﺅد اور بیٹے سلیمان کی موت پر داﺅد فاﺅنڈیشن نے بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سمندر کی گہرائی میں بدقسمت ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے گئے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شہزادہ داﺅد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور بتایا جارہاہے کہ ٹائٹن میں سوار پانچوں افراد کی موت سانس گھٹنے سے نہیں بلکہ حادثے میں اچانک ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے جاری ریسکیو آپریشن میں ٹائٹن کے ملبے کے کچھ حصے دیکھے گئے جس کے بعد یہ اخذ کیا گیا کہ تمام افراد کی موت ہو چکی ہے اور اتنی زیادہ گہرائی میں میتوں کو نکالنا بھی تقریبا ناممکن ہے ۔اس افسوس کی گھڑی میں داﺅد فاونڈیشن کی جانب سے اپنے ٹرسٹی اور ان کے بیٹے کیلئے اظہار افسوس کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیاہے ۔
داﺅد فاونڈ یشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹرسٹی شہزادہ داﺅد اور ان کے بیٹے سلیمان کی موت پر ہمارے دل غموں سے بھرگئے ہیں ، ہماری دعائیں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

مزید :

قومی -