نادر علی نے سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی کے سوال پر معافی مانگ لی

کراچی (ویب ڈیسک) یوٹیوبر نادر علی نے اداکارہ سنیتا مارشل سے کئے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوال پر معافی مانگ لی۔
نادر علی نے سوشل میڈیا پر سنیتا مارشل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا پوڈکاسٹ کے دوران کسی کا دل دکھانے یا تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔نادر علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں صرف اداکارہ کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے جاننے کا تجسس تھا۔ اگر ان کے لفظوں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ مانگتے ہیں۔
View this post on Instagram
نادر کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم ایک ارب 90 کروڑ مسلمانوں کی خواہش ہے کہ لوگ یقینی طور پر اپنی مرضی سے اسلام قبول کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے ان سے مذہب سے متعلق انتہائی ذاتی سوالات کئے تھے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔