یہ ناتوانی مقدر میں کس نے لکھ ڈالی۔۔۔

یہ ناتوانی مقدر میں کس نے لکھ ڈالی۔۔۔
یہ ناتوانی مقدر میں کس نے لکھ ڈالی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یہی دعا ہے مری تجھ کو ہم سفر ہو نصیب
تجھے بھی نخلِ تمنا کی رہگزر ہو نصیب

یہ ناتوانی مقدر میں کس نے لکھ ڈالی
تو بامراد ہوتجھ کو بھی زوروزر ہو نصیب

جھکے نہ غیرکےآگے خمیدہ ہو نہ کبھی
تجھے بھی دوش پہ ایساکشیدہ سرہو نصیب 

یہ اضطراب ِمسلسل یہ بےکلی کب تک
سکوں ہو جس میں میسرتجھے وہ گھر ہو نصیب

دعائیں صحنِ حرم کی ہوئی ہیں رزقِ ہوا
دعائیں سب کے ہیں لب پر مگر اثر ہو نصیب

کھلے گا خط کا نہ مضمون رازداں ہی سہی
زباں نہ منہ میں ہوجس کےوہ نامہ بر ہو نصیب 

کہاں کہاں نہ اسے ڈھونڈتے پھرے ہم بھی
وہیں پہ دھونی رما ئیں حسن وہ در ہو نصیب

کلام : حسن عسکری کاظمی

مزید :

شاعری -