امریکی گلوکارہ کو لائیو پرفارمنس کے دوران تھپڑ پڑ گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی معروف گلوکارہ و نغمہ نگار آوا مکس کو اسٹیج پر لائیور پرفارمنس کے دوران مداح سے زوردار تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آوا مکس ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اپنے کنسرٹ میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں ان کے فینز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کنسرٹ کے اختتام سے چند لمحے قبل ان کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔غصے سے لال پیلا مداح آگے آیا اور وہاں کھڑے سکیورٹی گارڈز کو چکما دے کر اسٹیج پر پہنچ گیا۔ آوا مکس گانے کے آخری بول سے کنسرٹ کا اختتام کر رہی تھیں کہ مداح نے پیچھے سے آکر ان کے گال پر تھپڑ مار دیا، اس دوران گارڈز پہنچ گئے اور مداح کو اسٹیج سے نیچے گرا دیا۔
Fan jumps on stage and scratches @AvaMax tonight during ‘The Motto’ pic.twitter.com/r3ZLR2cEkx
— matt (@intomattyou) June 21, 2023
بعد ازاں آوا مکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بارے میں لکھا کہ" اس شخص نے نہ صرف مجھے زوردار تھپڑ مارا بلکہ میری آنکھ بھی نوچنا چاہی، اب وہ دوبارہ کبھی میرے شو میں نہیں آنے والا۔"آوا مکس نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ"مداحوں کا شکریہ جنہوں نے اس شام کو شاندار بنایا۔"
He slapped me so hard that he scratched the inside of my eye. He’s never coming to a show again ????????thank you to the fans for being spectacular tonight in LA though!!❤️
— AVA MAX (@AvaMax) June 21, 2023
خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک اور نغمہ نگار و گلوکارہ بیبے ریکزا کے ساتھ بھی پیش آیا ،گلوکارہ کو لائیور پرفارمنس کے دوران ایک مداح نے اپنا موبائل فون دے مارا جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر گہری چوٹ آئی۔ جس کی تصویر گلوکارہ نے اپنےمداحوں کے ساتھ شئیر کی جس میں اانگھ کالی اور بھنویں کے قریب دھبے نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram