یمنیٰ زیدی بھارتی مداح کے خوبصورت پورٹریٹ بنانے پر تعریف کئے بناء نہ رہ سکیں

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر بھارتی مداح کے آرٹ کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل "تیرے بن" سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی یکساں معروف ہیں۔یمنیٰ زیدی کی ایک بھارتی مداح، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر منیشا مرودیا براجاپاتی عرف منو نے یمنیٰ کا اسکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی اپنی اس پوسٹ پر اداکارہ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ منو کا اپنی اس پوسٹ میں یمنیٰ زیدی کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ""تیرے بن" کے شائقین کی بہت زیادہ مانگ پر یمنیٰ زیدی کی اب تک کی خوبصورت تصویر پیش کر رہی ہوں، ڈرامہ سیریل "تیرے بن" کی پرستار ہونے کے ناطے، یہ خاکہ تیار کرنا میرا ذاتی انتخاب بھی تھا"۔
View this post on Instagram
یمنیٰ زیدی نے اپنی اس مداح کا یہ خوبصورت آرٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کیا ہے۔اداکارہ کا اس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ "آپ کا یہ ہنر خوبصورت تحفہ ہے۔"
یمنیٰ کی بھارتی مداح نے اس سٹوری کو اپنی انسٹاسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی کا شکریہ ادا کیا اور اُنہیں پیار دیا ہے۔