نوازشریف کی وطن واپسی اگلے ماہ فائنل، شہباز شریف کیساتھ عید لندن کی بجائے کہاں منائیں گے؟ دعویٰ سامنے آ گیا

نوازشریف کی وطن واپسی اگلے ماہ فائنل، شہباز شریف کیساتھ عید لندن کی بجائے ...
نوازشریف کی وطن واپسی اگلے ماہ فائنل، شہباز شریف کیساتھ عید لندن کی بجائے کہاں منائیں گے؟ دعویٰ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف کی وطن واپسی اگلے ماہ فائنل ہو گئی، شہباز شریف کیساتھ عید خلیجی ملک میں منائیں گے، دعویٰ سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اگلے ماہ جولائی میں وطن واپسی کا قوی امکان ہے، نوازشریف عید الاضحیٰ لندن کی بجائے سعودی عرب یا دبئی میں منائیں گے۔ 

نواز شریف اکیلے نہیں اپنے بھائی اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے خلیجی ملک جائیں گے۔ وطن واپسی سے قبل نوازشریف کی خلیجی ریاست روانگی کا پلان فائنل کیا جائے گا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف لندن سے دبئی جائیں گے، سعودی عرب جانا بھی ان کے شیڈول میں ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -