رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملے کا کیس، 9 ملزمان کی ضمانت منظور

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملے سے متعلق کیس میں 9 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے گھر اور حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ جی ٹی ایس چوک مقدمے میں روح اللہ سمیت 7 ملزمان کی ضمانت منظؤر کی گئی جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ملزم آصف اور وزیر داخلہ کے گھر پر حملے میں ملک چاند کی ضمانت منظور کی گئی۔