9 لاکھ ووٹ والے ہار گئے 3 لاکھ 25ہزار والے جیت گئے، سراج الحق

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 لاکھ ووٹ لینے والے ہارگئے اور 3لاکھ 25 ہزار ووٹ لینے والے جیت گئے، اس بات پر دنیا حیران ہے ۔
اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں الیکشن کمیشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے ، الیکشن کمیشن کو دھاندلی سے متعلق آگاہ کیا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ، کراچی میئر کے انتخابات دوبارہ کروائے جائیں اگر ہم ہار گئے تو الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تاریخ دھاندلی اور سیاسی خرید و فروخت سے بھری پڑی ہے ، ہم کراچی میں پیپلزپارٹی کی کرپشن کو شکست دیں گے ، ملک میں ہر حال میں آئین کی بالادستی قائم ہوگی، پی ڈی ایم سے کہتا ہوں اب یہ 13 سیاسی لاشوں کا اتحاد زیادہ چلنے والے نہیں ہے ۔