آبدوز کی تباہی لیکن آبدوز پھٹنے کا عمل کیسے وقوع پذیر ہوسکتا ہے؟ کمپیوٹر پر تیار کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی 

آبدوز کی تباہی لیکن آبدوز پھٹنے کا عمل کیسے وقوع پذیر ہوسکتا ہے؟ کمپیوٹر پر ...
آبدوز کی تباہی لیکن آبدوز پھٹنے کا عمل کیسے وقوع پذیر ہوسکتا ہے؟ کمپیوٹر پر تیار کی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی 
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کی تلاش کا آپریشن ختم ہو چکا ہے اور آبدوز میں موجود پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آبدوز ممکنہ طور پر پانی کا پریشر برداشت نہ کر سکی اور دھماکے سے پھٹ گئی۔ 
اکثر لوگوں کے ذہن میں سوال ہے کہ اس آبدوز کے دھماکے سے پھٹنے کا عمل کیسے وقوع پذیر ہوا ہو گا؟ اس حوالے سے ایک کمپیوٹر سے تیار کی گئی فرضی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں اس آبدوز کو سمندر کی تہہ میں پانی کے دباﺅ کے باعث پھٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔


نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطا بق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیچے کی طرف جاتی ہوئی یہ آبدوزپانی کا انتہائی دباﺅ پڑنے سے چاروں طرف سے اندر کی جانب پچک جاتی ہے اور اگلے ہی لمحے زیرآب آگ کی لپٹیں اٹھتی اور ختم ہو جاتی ہیں اور آبدوز کے ہزاروں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پانی میںتیرتے نظر آتے ہیں۔