جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ سے امریکی حکام کی ملاقات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں امریکی حکام نے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خدیجہ شاہ اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا، خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی وجہ سے وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دی تھی۔
و اضح رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کے روز جناح ہاؤس میں داخل ہونے اور جلاؤ گھیراؤ کے لیے فون کرکے لوگوں کو بلانے کا الزام ہے ۔