عیدالاضحیٰ کے بعد ایک بڑے سیاستدان اپنی نئی پارٹی لانچ کر رہے ہیں، سلیم صافی کا انکشاف

عیدالاضحیٰ کے بعد ایک بڑے سیاستدان اپنی نئی پارٹی لانچ کر رہے ہیں، سلیم صافی ...
عیدالاضحیٰ کے بعد ایک بڑے سیاستدان اپنی نئی پارٹی لانچ کر رہے ہیں، سلیم صافی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد سیاست میں ایک بڑا سرپرائز ملے گا۔ "جیونیوز" کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز خٹک بھی استحکام پاکستان پارٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی  سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے جارہے ہیں،عید کے بعد بڑی بڑی شخصیات اس میں شمولیت اختیار کریں گی، اس کی بڑ ی وجہ یہی نظر آرہی ہے کہ اب پی ٹی آئی کا سورج غروب ہورہا ہے، جس کی وجہ سے اب مائنس عمران کی دوڑ شروع ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان جیل جاتے ہیں تو پارٹی کی باگ ڈور شاہ محمود قریشی کو نہیں بلکہ اپنی کسی بہن کے سپرد کریں گے۔

مزید :

قومی -