اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر اور شاہ محمود کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق عدالت نے پولیس کو شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کو 10 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے ، ہائیکورٹ نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے 3 روز قبل شاہ محمود اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی اور پھر دونوں ایک ہی گاڑی میں بھاگ نکلے تھے، جس کے بعد گزشتہ روز شاہ محمود قریشی اور اسدعمر نے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔