لیبیا کشتی حادثے کا اہم ملزم پشاور سے گرفتار

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) خیبرپختونخوا سرکل نے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم رواں سال فروری میں پیش آنے والے لیبیا کشی حادثے میں جاں بحق تارکین وطن کی ٹریفکنگ میں ملوث تھا، ملزم کو پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا, ملزم کا تعلق جمرود سے ہے جو بھاری رقوم کے عوض سادہ لوح پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقوں سے سرحد پار کرواتا تھا, ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل راولپنڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 6 کا تعلق گجرات سے تھا۔