شادی کے بعد پتہ چلا کہ میں اپنے شوہر کی تیسری بیگم ہوں، معروف پاکستانی اداکارہ مائرہ خان اپنی نجی زندگی بارے کھل کر بول پڑیں

شادی کے بعد پتہ چلا کہ میں اپنے شوہر کی تیسری بیگم ہوں، معروف پاکستانی ...
شادی کے بعد پتہ چلا کہ میں اپنے شوہر کی تیسری بیگم ہوں، معروف پاکستانی اداکارہ مائرہ خان اپنی نجی زندگی بارے کھل کر بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد انہیں پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر کی تیسری بیوی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر نے اس بات سے لاعلم رکھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی دو بیویاں بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی شادی ہوئی تو ان کی عمر سولہ برس تھی اور ان کی والدہ بھی ساتھ سسرال میں ہی رہتی تھی،  ایک مرتبہ ان کی والدہ پر تشدد کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ماں کیلئے بہت حساس ہیں اور وہ ان کے ساتھ کچھ برا ہوتے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔

مزید :

تفریح -