خیبرپختونخوا کا بجٹ وفاق سے پہلے کیوں پیش کیا؟ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وجہ بتا دی

خیبرپختونخوا کا بجٹ وفاق سے پہلے کیوں پیش کیا؟ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل ...
خیبرپختونخوا کا بجٹ وفاق سے پہلے کیوں پیش کیا؟ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم  کا کہنا ہے کہ وفاق سے پہلے بجٹ اس لئے دیا کہ اندازہ ہو سکے کہ حقیقی خرچہ کتنا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مزمل اسلم کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ میں ضم اضلاع کیلئے 144ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،وفاقی حکومت ضم اضلاع کیلئے 3برس سے 66ارب روپے دے رہی ہے جو ناکافی ہیں،دو برس کےد وران صرف تنخواہوں میں 60فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، ان کاکہناتھا کہ وفاق سے پہلے بجٹ اس لئے دیا کہ اندازہ ہو سکے کہ حقیقی خرچہ کتنا ہے،وزیراعظم، اسحاق ڈار،اور نگزیب کو بھی ضم اضلاع کے فنڈ کی یاد دہانی کرا رہے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاقی حکومت سے مسلسل بات کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کی سربراہی میں کمیٹی نے بھی ضم اضلاع کے فنڈ میں اضافہ ضروری قرار دیا ہے،دسویں این ایف سی ایوارڈ نافذ نہ ہونے تک ضم اضلاع کا فنڈ بڑھایا جائے۔