مولانافضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

مولانافضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا ...
مولانافضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر  کے درمیان قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا،ملاقات میں قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے کر مسترد کردیا۔

مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر ملاقات میں افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کیلئے کردار ادا کرنے پر اتفاق  کیا گیا،دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان تحفظات دور کرنے اور آئندہ سیاسی حکمت عملی کیلئے نکات کا تعین کرے گی۔