بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام
بلوچستان سے سندھ ایرانی ڈیزل سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف سی کے مطابق انسداد سمگلنگ کی کارروائی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ این 65 پر کی گئی۔ ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔سمگلرز 4 ٹرکوں اور 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں میں تقریباً 39200 لٹرز ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔