مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ،حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ،حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے
مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ،حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم  ہو گیا جس میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرادور وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،کل بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائےگا،ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائےگی، (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی کے ضلعی انتظامیہ اور لا ء افسروں کی تقرریوں پر مطالبات مان لیے،اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) نے مختلف بورڈز اور اتھارٹیز میں نمائندگی کا مطالبہ بھی مان لیا،پنجاب میں بلدیات انتخابات کے جلد انعقاد کا پیپلزپارٹی کا مطالبہ بھی تسلیم  کرلیا گیا، لیگی ارکان پارلیمنٹ کے مساوی ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ بھی تسلیم کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری پیپلزپارٹی کے مسائل حل کرے گا، پنجاب میں پیپلزپارٹی کے حمایت والے علاقوں میں مشاورت سے ڈپٹی کمشنرز تعینات ہوں گے،پیپلزپارٹی کے حمایتی علاقوں میں ضلعی پولیس افسران، ریونیو افسران کا تقرر بھی مشاورت سے ہوگا۔