پشین (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تن ساز (باڈی بلڈر) مسٹر پاکستان سید بلال غرشین نے مالدیپ میں ہونے والی ایشیئن چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر مسٹر ایشیا ءکا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا ۔
سید بلال غرشین نے کامیابی کے بعد کہا کہ 3 دفعہ مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہوں لیکن میرا خواب تھا کہ میں مسٹر ایشیا ءکا میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھاؤں جو اللہ تعالیٰ نے پورا کر دیا۔مسٹر ایشیا ءکا کہنا تھا کہ میں اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے مسٹر ایشیاء کے ٹائٹل سے نوازا۔ پاکستان کے لئے ہر مقابلے کے لئے تیاری کروں گا اور خرچہ خود برداشت کروں گا۔