مجلس وحدت المسلمین نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان کردیا

مجلس وحدت المسلمین نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان کردیا
مجلس وحدت المسلمین نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین نے مجوزہ عزم استحکام آپریشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

مجلس وحدت المسلمین خیبر پختونخوا کے صدر آغا جہانزیب نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ نیک شگون ہے۔پولیس ،فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شہداٗ کے ساتھ ہیں ۔دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزم استحکام آپریشن کا آغاز ضلع کرم سے کیا جائے اور یہ آپریشن  ملک میں امن کے قیام تک جاری رکھا جائے۔