دوسری جنگ عظیم کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 سال بعد ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

دوسری جنگ عظیم کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 سال بعد ماسٹرز کی ڈگری ...
دوسری جنگ عظیم کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 سال بعد ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ورجینیا ہسلوپ نامی105 خاتون نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون ورجینیا ہسلوپ نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں ماسٹرز کرلیا۔ ورجینیا نے 1940 میں سٹینفورڈ یونیورسٹی سکول آف ایجوکیشن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔بیچلرز کے فوراً بعد ورجینیا نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے آگے پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ اس وقت ورجینیا کے منگیتر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادی کر لی۔شادی کی وجہ سے ورجینیا ہسلوپ کو اپنا فائنل تھیسز جمع کروانے سے پہلے ہی یونیورسٹی کیمپس چھوڑ کر جانا پڑا۔اب اتوار کے روز سٹینفورڈ کے گریجویٹ سکول آف ایجوکیشن کے ڈین ڈینیئل شوارٹز نے ورجینیا ہسلوپ کو ماسٹرز کی ڈگری دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -