ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے امریکہ کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے امریکہ کو شکست دے دی
ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے امریکہ کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بریج ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے امریکہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے115 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں حاصل کرلیا، جوزبٹلر نے34 گیندوں میں 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے، فل سالٹ25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

اس سے قبل امریکہ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سٹیون ٹیلر12، غوث 8,نتیش کمار30،ایرون جونز10،کورے انڈرسن29،میلند کمار4 جبکہ ہرمیت سنگھ21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سےجورڈن نے4، سیم کرن اور عادل رشید نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔دونوں ٹیمیں بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔سپر ایٹ راؤنڈ میں امریکا اور انگلینڈ اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں۔انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امریکا کو سپر ایٹ مرحلے کے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 18 رنز جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔