کراچی کے مختلف علاقوں سے 10افراد کی لاشیں برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں سے 10افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے مختلف علاقوں سے 10افراد کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائد کے مختلف علاقوں سے اتوار کے روز 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے قریب سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ گولیمار، جہانگیر روڈ اور لانڈھی گودام چورنگی سے ایک ایک شخص کی لاشں ملی۔ جب کہ ڈیفنس فیز 7، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے بھی ایک ایک شہری کی لاش ملی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے، لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے۔