اسرائیل میں لاکھوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے، نیتن یاہو سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

اسرائیل میں لاکھوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے، نیتن یاہو سے فوری ...
اسرائیل میں لاکھوں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے، نیتن یاہو سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل میں لاکھوں افراد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے، اسرائیل میں نئے انتخابات کے انعقاد اور نیتن یاہو سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے آگ لگا کر کئی سڑکیں بلاک کر دیں، اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب یروشلم اور قیصریہ میں ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ تنازع سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید کی۔