جیالے افتخار نذیر بھی متوالے ہوگئے
ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے چودھری افتخار نذیر بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں ۔ خانیوال کی تحصیل جہانیاں سے تعلق رکھنے والے چودھری نذیر قومی اسمبلی کے حلقہ 159خانیوال 1Vسے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور ان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے اختلافات کی خبریں عام تھیں ۔کچھ روز قبل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی انہیں ملاقات کے دوران یہ اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی تھی ۔