طوفان بادوباراں چھتیں اڑا لے گیا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی

طوفان بادوباراں چھتیں اڑا لے گیا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
طوفان بادوباراں چھتیں اڑا لے گیا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں طوفان بادوباراں نے تباہی مچا دی جس دوران دو گھروںکی چھتیں گرنے سے سات افراد جاں بحق اور متعدد ملبے تلے دب گئے جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر کرک کے نواحی علاقے تبی خواہ میں بارش کے دوران چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افرادجاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جھنگ کے نواحی علاقے موضع جوگوانہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تیز بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون دو بچوں سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔لاہور کے نواحی شہر مریدکے میں بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گر گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

لاہور -