ہم سب آج تک کینو غلط اندا ز میں چھیلتے آئے ہیں ،آسان اور درست طریقہ جانئے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) جوس سے لبریز کینو کا تصور کرتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے اور اکثر اسے کھانے کی بے صبری میں اسے چھیلنا طبیعت پر خاصا گراں گزرتا ہے، لیکن اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ کینو چھیلنے کے استادی طریقے سے ناواقف ہیں۔
بہترین ذائقے کیلئے چائے بنانے کا درست طریقہ
یہ سادہ مگر بہترین طریقہ کچھ یوں ہے۔
کینو کے سر اور پیندے کا گول چھلکا کاٹ کر علیحدہ کردیں۔ اب ایک طرف سے کاٹتے ہوئے چھری کو کینو کے مرکز تک لے جائیں۔ کٹ والی جگہ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑتے ہوئے کینو کو کھول دیں۔ خوبصورتی سے کٹی ہوئی کاشیں آپ کے سامنے ہوں گی۔ اس طریقے کے عملی مظاہرے کے لئے یہ ویڈیو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔