وہ ملک جہاں جیلوں میں ’ویرانی‘ چھا گئی، حکومت انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور

وہ ملک جہاں جیلوں میں ’ویرانی‘ چھا گئی، حکومت انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور
وہ ملک جہاں جیلوں میں ’ویرانی‘ چھا گئی، حکومت انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں جرائم کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے مگر نیدرلینڈز دنیا کا وہ خوش قسمت ترین ملک ہے جس میں جرائم کی شرح میں اس قدر کمی واقع ہو چکی ہے کہ انہیں اپنی جیلیں بند کرنی پڑ رہی ہیں کیونکہ ان جیلوں میںعرصے سے کوئی قیدی موجود نہیں اور مفت میں ان جیلوں کی دیکھ بھال کے اخراجات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔ ڈچ نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈ کے وزیر قانون و انصاف ایرڈ وین ڈیر سٹیور (Ard van der Steur) نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بتایا کہ ”حکومت اس سے قبل بھی کئی جیلیں بند کر چکی ہے اور اب 5مزید بند کرنے جا رہی ہے۔ملک میں حالیہ سالوں میں 0.9فیصد کی شرح سے جرائم مسلسل کم ہورہے ہیں جس سے آئندہ پانچ سالوں میں جیلوں کے 3ہزار سیل اور نوجوانوں کو قید کرنے کی 300عمارتیں زائد ہوجائیں گی۔اس لیے انہیں بتدریج بند کیا جا رہا ہے۔“

مزید جانئے: بے وفا شوہر سے بدلہ لینے کے لئے خاتون ٹیچر نے ایسا کام کرڈالا کہ جان کر روح کانپ اٹھے
رپورٹ کے مطابق ان پانچ جیلوں کے بند ہونے سے 1900افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ وزیرقانون و انصاف کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ سال ملک کی 19جیلیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن میں نئی بند ہونے والی پانچ جیلیں شامل نہیں تھیں مگر یہ جیلیں مسلسل خالی رہنے کے باعث ملکی خزانے پر بوجھ بنی ہوئی ہیں۔“دوسری طرف سوشلست پارٹی کے رکن اسمبلی نائن کوئیمین(Nine Kooiman) نے حکومت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ”حکومت دراصل اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت مجرموں کو پکڑنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ اگر مجرموں کو پکڑنے میں غفلت نہ برتی جاتی تو جیلیں کبھی خالی نہ رہتیں اور انہیں بند کرنے کی نوبت نہ آتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -