ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 ...
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والے 2 گستاخوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان کو اس شرمناک کام کیلئے ہالینڈ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے تکنیکی و مالی امداد ملتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی سے دو گستاخانِ رسول ﷺ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایاز نظامی عرف عبدالوحید اور رانا نعمان نے رئیل سٹک ڈاٹ کام، پاکستانی فری تھنکرز، ٹرپل اے پی ، سچائی ڈاٹ کام، جہان سینسز اور سی ای ایم بی نامی سوشل میڈیا پیجز بنا رکھے تھے جن پر وہ گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرتے تھے۔دونوں ملزمان کو اس شرمناک کام کیلئے ہالینڈ، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سے مالی و تکنیکی امداد ملتی تھی جبکہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ہالینڈ کی موبائل سم استعمال کرتے تھے۔

حکومت توہین رسالتؐ کے مجرموں کی سرپرستی کررہی ہے ، میں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل میں تین ترامیم پیش کی تھیں جو مسترد کر دی گئیں:جمشید دستی
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 7/17 درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -