ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،11 اشتہاری 30 جرائم پیشہ ،2 منشیات فروش گرفتار

ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،11 اشتہاری 30 جرائم پیشہ ،2 منشیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگومیں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 11مجرم اشتہاری،30جرائم پیشہ اور 2منشیات فروش گرفتار۔ بھاری مقدارمیں ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد۔ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصرکے خلاف مقامی پولیس نے گھیراتنگ کررکھااورشہرکے چپے چپے میں جرائم پیشہ افرادکی تلاش میں برسرپیکارہتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران ضلع بھرکے15مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریش کر کے تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی سرکل عمرحیات خان کی نگرانی میں ضلع بھرمیں مختلف کاروائیوں کے دوران11مجرم اشتہاری،30جرائم پیشہ افرادسمیت 2منشیات فروشوں کوحراست میں لیکران کے قبضے سے9کلاشنکوف، 3بندوق،6پستول،1238گرام چرس،3ہینڈگرنیڈ،4رائفل اور1279 مختلف بورکے کارتوس برآمدکرلیئے۔ضلعی پولیس آفیسرآصف گوہرکے مطابق تمام سرکل افسران اورایس ایچ اوزاپنے تھانوں کے حدودمیں سرزدہونے والے جرائم خصوصاًمنشیات اوراشتہاریوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں اورمنشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف گھیرامزیدتنگ کرتے ہوئے ایسے سماج دشمن عناصرکوسختی سے کچلنے میں کوئی کسرنہ چھوڑیں۔